معروف صنعت کار میاں محمد منشاء کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کو 55 ملین روپے کی امداد

معروف صنعت کار میاں محمد منشاء کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کو 55 ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)عوامی بہبود اور فلاحی مقاصد کے لیے کام کرنے والے معروف صنعت کار میاں محمد منشاء نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کو 55 ملین روپے کی مالی امداد دی ہے تاکہ انسٹی ٹیوٹ کے ایمرجنسی بلاک میں نئی لیبارٹری قائم کی جاسکے۔ اس مالی امداد سے 600 مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 100 بستروں پر مشتمل جدید ترین ایمرجنسی بلاک بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ عطیہ میاں محمد منشاء اور ان کے خاندان کی طرف سے ذاتی حیثیت سے دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -