ڈویلپمنٹ سیکٹڑز کی 6ترقیاتی سکیوں کیلئے 19ارب 62کروڑ 17لاکھ منظور

ڈویلپمنٹ سیکٹڑز کی 6ترقیاتی سکیوں کیلئے 19ارب 62کروڑ 17لاکھ منظور

  

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے15 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 6ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 19ارب 62کروڑ 17 لاکھ 36ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے15 ویں اجلاس میں جن6 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں چنگا پانی پروگرام (فیز ٹو) کے لیے 33 کروڑ 32 لاکھ 56 ہزار روپے ، چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی توسیع 2 ارب 1 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار روپے، ضلع ملتان میں چڑیا گھر کے قیام (پی سی II)کیلئے 77 لاکھ روپے ،پنجاب کلچرل ہیریٹیج اور اکنامک گروتھ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب 70 لاکھ روپے ، لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ اور انفارمیشن سسٹمز پراجیکٹ (فیز I) (ترمیمی) کیلئے 12 ارب 26 کروڑ 4 لاکھ 80 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب کے 30 اضلاع میں اربن اموایبل پراپرٹی ٹیکس کی جی آئی ایس انٹیگریٹڈ کمپیوٹرائزیشن کی سکیم کی باقاعدہ طور پر منظوری بھی شامل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -