حساس لوگ پیدائشی طور پر قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں،تحقیق میں دلچسپ انکشاف

حساس لوگ پیدائشی طور پر قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں،تحقیق میں ...
حساس لوگ پیدائشی طور پر قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں،تحقیق میں دلچسپ انکشاف

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی حسا س لوگوں کے بارے میں خیال کیا جا تا ہے کہ وہ بچپن میں بے حد شرمیلے ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کے بارے میں انکے خاندان کے افراد سمیت دوست احباب بھی اس حقیقت سے واقف ہوتے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی بات انکے دل پر اثر کر سکتی ہے۔تاہم ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ہے کہ حساس لوگ کمزور نہیں بلکہ اصل میں پیدائشی طور پر قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ایلیٹ ڈیلی ڈاٹ کام میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شاید حساسیت دنیا میں پائی جانے والی انتہائی اہم شے ہے۔ عموماََ حساس لوگ پل بھر میں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہونے اور کمزور گردانے جاتے ہیں لیکن حساسیت ایک قوت بھی ہے۔ حساس لوگ دور اندیش ہوتے ہیں اور اپنے جذبات کے پہچاننے کے حوالے سے بھی انتہائی ذہبین ہوتے ہیں اور حساس لوگ بہادر بھی ہوتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بے حسی کے بڑھتے ہوئے حالات میں دنیا کو حساس روحوں کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ یہ لوگ نہ صرف خود کو جانتے ہیں بلکہ ہمدرد بھی ہوتے ہیں۔ یہی دو خوبیاں پیدائشی لیڈرز میں ہوتی ہیں۔ اچھے رہنما اعلی سطح جذباتی ذہانت کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں کے دکھ درد کو بہتر طور پر محسوس کر سکتے ہیں اور کی چارہ گری کر سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -