سینکڑوں نجی عمارتیں اور ہزاروں مکان بھی اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں

سینکڑوں نجی عمارتیں اور ہزاروں مکان بھی اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اقبال بھٹی)اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ کی زد میں درجنو ں تاریخی اور سرکاری عمارتوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں پرائیویٹ عمارتیں اور ہزاروں کی تعداد میں مکانات بھی آرہے۔دوسری طرف حکومت نے میٹروٹرین کی زد میں آنے والے کمرشل ایریا کی قیمت 20سے30لاکھ روپے فی مرلہ جب کہ رہائشی ایریا کی قیمت 7لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی ہے جبکہ ملبے کی قیمت کا تعین کرنا تاحال باقی ہے تعمیر کی کیٹیگری دیکھ کر ریٹ لگایا جائے گا۔ٹیپا ذرائع کیمطابق جی ٹی روڈ بیگم پورہ میں موجود تاریخی عمارت مقبرہ نور جہاں اور اس کے ساتھ ساتھ دکانیں بھی زد میںآرہی ہیں اس کے علاوہ چمڑہ منڈی میں موجود فیکٹریاں اور 2شادی ہال ، نکلسن روڈ پربھی کئی عمارتیں، سگنل شاپ کالونی گجہ پیر کالونی کے علاوہ پیرا شوٹ فیکٹری،پیرا شوٹ فیکٹری کے ساتھ 4سو کے قریب مکانات، ریلوے کی چار آبادیاں بھی میٹرو ٹرین کی زد میں آرہی ہیں جن میں ریلوے کالونی ،ریکس کالونی ،میلاد سٹریٹ اور وحد ت کالونی بھی شامل ہے۔جب اس حوالے سے ٹیپا حکام سے پوچھا گیا کہ ریلوے اسٹیشن پر کون کون سی عمارتیں آرہی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اسٹیشن پر کوئی عمارت نہیں آرہی میٹر و ٹرین کا روٹ اسٹیشن سے ہٹ کر ہے انہوں نے بتایا کہ میکلورڈ روڈ پر عمارتیں آرہی ہیں اور جی پی او کا بھی کچھ حصہ روٹ سے متاثر ہو رہاہے اس کے علاوہ انار کلی جین مندر بھی روٹ کی زد میں آرہے ہیں ۔جب ریٹس کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریا کا ریٹ 20سے30لاکھ روپے فی مرلہ ہے جبکہ رہائشی ایریا کا ریٹ 7لاکھ روپے فی مرلہ ہے جبکہ ملبے کا معاوضہ دینے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے وہ سٹرکچر کی کیٹیگر ی چیک کر کے ریٹ فائنل کرے گی۔