پرائس مجسٹریٹوں کے879مقامات پرچھاپے،67گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے879مقامات پرچھاپے،67گرانفروش گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے879مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر29 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ41,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،43افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر67افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے24افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -