پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے،ذکر اللہ مجاہد

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ر ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، میاں محمد رفیع، مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ عوام دشمنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ غیر ملکی قرضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے بارے میں حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کی شرائط پر 40ار ب روپے کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ کیا جارہاہے اور ان قرضوں کا بو جھ براہ راست غریب عوام پر پڑھے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -