جماعت اہلسنّت کل ملک گیر ’’یوم انسداد سود ‘‘ منائے گی
لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت جمعہ 13نومبر کو ملک گیر ’’یوم انسداد سود ‘‘ منائے گی ۔ اس سلسلے میں سودی نظام کے خلاف خطبات جمعہ دیئے جائیں گے۔
اور سودی نظام معیشت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔ سید ریاض حسین شاہ نے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ سود کی لعنت کے خلاف اجتماعی آواز اٹھائیں ۔۔