بیروزگاری کے باعث جرائم میں اضافہ ہورہا ہے،ڈاکٹر عاطف الدین

بیروزگاری کے باعث جرائم میں اضافہ ہورہا ہے،ڈاکٹر عاطف الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عاطف الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کرپشن اور مہنگائی عرج پر ہے حکومت صرف دعوے کرتی ہے عملی طور پر لاہور میں کسی قسم کی کام نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تھانے کی سطح پر لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے پولیس گردی میں روز بے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو جوان نوکری کے لئے در بدر ہیں۔اسی وجہ سے لاہور میں کرائم روز بے روز بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی میں اپریشن ہو رہا ہے جب لاہور میں اپریشن ہو گا تو کرپشن میں کمی ائی گئی انہوں نے کہا کہ جلد ہی کرپت سیاستدانوں کے خلاف بھی پنجاب میں اپریشن ہو گا اور پھر لوگوں کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نو جوانوں کو نوکریاں دیں تاکہ بے روز گاری ختم ہو سکے۔