عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دوں گا،عارف حمید بٹ

عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دوں گا،عارف حمید بٹ

  

لاہور ( فیصل شامی) عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوا ہوں اہل علاقہ کو مایوس نہیں کرونگا،عوامی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دونگا اس امر کا اظہار یو سی 62سے مسلم لیگ (ن )کے نو منتخب شدہ چیئرمین عارف حمید بٹ نے گزشتہ روز’’ پاکستان‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حافظ مستنصر بھی موجود تھے، عارف حمیدبٹ نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اہلیان لاہور نے مسلم لیگ( ن) پر جس طرح سے اعتماد کیا اسکی مثال نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ اہلیان لاہور آج بھی میاں برادران سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بنیادی تعلیم لاہور سے ہی حاصل کی زندگی کا طویل عرصہ اہلیان لاہور کی خدمت کرتے ہی گزارا انکے والد محترم عبدالحمید بٹ مرحوم 1962میں پھر 1979 تا 199تک عوام کی خد مت کرتے رہے عارف حمید بٹ نے مزید بتایا کہ انکے چھوٹے بھائی طارق حمید بٹ 1993میں علاقے سے منتخب ہوئے اور ڈپٹی میئر بنے۔ انھوں نے بتایا کہ انکے چھوٹے بھائی زبیر بٹ بھی1996 اور 1997میں منتخب ہوئے انکے پورے خاندان کی اہل علاقہ کے لئے بے بہا خدمات ہیں، انکا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بھی اہلیان علاقہ کے بے شمار کام کئے جن میں سڑکوں کی تعمیر ، واٹرفلٹریشن پلانٹ لگوائے،کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائے،بے شمار علاقوں میں جہاں سوئی گیس کی ضرورت تھی ان علاقوں کو سوئی گیس مہیا کروائی، اہلیان علاقہ کے لئے گرلز اور بوائے سکول کا قیام عمل میں لایا ، علاقے میں صفائی و علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں عوام کو مہیا کر نے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -