یونین کونسل193میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے،حسن طارق

یونین کونسل193میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے،حسن طارق

  

لاہور(پ ر) حلقہ میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا گلیاں نالیاں تو بنیں گی اس کے علاوہ مین ترقیاتی کام کروائیں گے ان خیالات کا اظہار(ن )لیگ کے نو منتخب چےئرمین یوسی 193 چوہدری حسن طارق اعوان نے پنگالی گاؤں میں ملک غلام رسول اور ملک عاصم کی رہائش گا ہوں پر اپنے اعزاز میں دےئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پنگالی گاؤں میں چےئرمین شپ بتیس سال بعد آپ بھائیوں کے ووٹ کی طاقت سے واپس آئی ہے چوہدری حسن طارق اعوان نے اس موقع پر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ،بچیوں کیلئے سلائی کڑھائی سکول اور دستکاری سکول بنوانے کا وعدہ کیا اوردلاور حسین کی آنکھوں کا آپریشن اپنے خرچے پر کروانے کا انتظام بھی کیا انہوں نے کہا میرے حلقہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے زہین طلباء اور طالبات جن کے والدین کی کم آمدنی ہے ان کی تعلیم کا مکمل خرچ میں خود برداشت کرونگا اور نوجوان کھلاڑیوں کو وردی اور شوز سمیت تمام سہولیات دیں گے۔ اس موقع پر چوہدری شہزاد اعوان،حاجی مجید، ملک اشتیاق،چا چا نزیر اور دیگر معززین اورکارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -