پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے جد جہد کی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی جانوں کے نذرانوں کے ساتھ ساتھ قید و بند کی بھی صعوبتیں برداشت کی ہیں آج بھی پیپلز پارٹی کے کارکن عوامی حقوق اور بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، وسیلہ پروگرام، این ایف سی ایوارڈ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 185 فیصد اضافہ ، گلگت بلتستان کوصوبے کا درجہ دیا ، خواتین کے لیے قانون سازی، اٹھارویں آئینی ترمیم کا خاتمہ، صوبوں کو اضافی فنڈز کی فراہمی جیسے عوامی اور فلاحی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ اور غریب کارکنوں کی جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت اور جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں یہی پیپلز پارٹی کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -