جھنگ میں لگایا گیا پاور پراجیکٹ ملک سے اندھیرے ختم کرے گا،راشدہ یعقوب

جھنگ میں لگایا گیا پاور پراجیکٹ ملک سے اندھیرے ختم کرے گا،راشدہ یعقوب

  

لاہور( پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ میں لگایا گیا پاور پراجیکٹ ملک سے اندھیرے ختم کرے گا صوبے بھر میں مفاد عامہ کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہاہے اور مالیاتی ڈسپلن اور سادگی کی پالیسی سے بچائے گئے وسائل بھی عوام کی ترقی وخوشحالی او رانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی سکیموں پر صرف کئے جا رہے ہیں ۔پنجاب حکومت تمام علاقوں کی متوازن ترقی پر عمل پیرا ہے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی وخوشحالی کے لئے گزشتہ برسوں کی طرح نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز مختص رکھے گئے ہیں ۔ تیز رفتار ترقی او رجامع اصلاحات کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے او رپسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے ۔ نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا گیاہیاورتمام محکمے شارٹ، میڈیم ولانگ ٹرم اہداف حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

تسلسل کے ساتھ پائیدار ترقی و خوشحالی او رمستحکم معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اورترقیاتی منصوبوں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -