شریف برادران نے ملک کو روشن کرنیکا بیڑا اٹھایا ہے،حاجی حنیف

شریف برادران نے ملک کو روشن کرنیکا بیڑا اٹھایا ہے،حاجی حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اورچیئرمین یونین کونسل35حاجی محمدحنیف نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے پاکستان کوروشن کرنے کابیڑااٹھایا ہے بلوکی پاورپلانٹ کی تعمیر سے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کاایک اوروعدہ وفاہوجائے گاعمران خان یادرکھیں پاکستان دھرنوں اوراندھیروں کی سیاست کیلئے نہیں بنایا گیا ۔ عمران خان اقتدارکی ہوس میں اپنے مینڈیٹ سے تجاوزنہ کریں پاکستان کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا،کپتان قوم کاقیمتی وقت بربادکرنے پرباضابطہ معذرت کریں وہ اندرون شہرمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے حاجی محمد حنیف نے مزید کہا کہ تعمیرو ترقی اورخوشحالی کاراستہ امن سے ہوکرجاتا ہے قیام امن کیلئے ہماری حکومت کی دوررس اصلاحات اوران کے ثمرات سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کامینڈیٹ کااحترام کیا وہ بھی ہمارے مینڈیٹ کی قدر کرے ۔