حکمران کھوکھلے دعوؤں سے عوا م کو بیوقوفنہیں بنا سکتے،سعدیہ سہیل

حکمران کھوکھلے دعوؤں سے عوا م کو بیوقوفنہیں بنا سکتے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کھوکھلے دعوؤں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ پنجاب میں مختلف ادوار میں مسلم لیگ (ن)حکمرانی کے مزے لے چکی ہے لیکن پنجاب کی زبوں حالی کسی سے پوشیدہ نہیں آئے روز کے سانحہ در سانحہ سے پنجاب کی گڈگورننس کا پول کھل چکا ہے ۔

24 سال سے حکومت میں رہنے والوں نے صرف وعدوں اور دعوؤں پر انحصار کیاہے عملی طور پر کارکردگی صفر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -