مسائل حل کرنے کے لئے اسلامی نظام ناگزیر ہو گیا ہے،عبدالغفار روپڑی

مسائل حل کرنے کے لئے اسلامی نظام ناگزیر ہو گیا ہے،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہے بانیان پاکستان نے پاک سر زمین کو اسلام کیلئے تجربہ گاہ کے وعدے پر حاصل کیا ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں مشاورتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوحید روپڑی، سلمان عادل، شاہد محمود جانباز سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کیا جائے بدترین بحرانوں اور سنگین مشکلات سے چھٹکارا پانے کا واحد حل ملک میں مکمل شریعت اسلامی کا نفاذ ہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالوہاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔