نعیمین ایسو سی ایشن کی مرکزی و صوبائی باڈی کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا

نعیمین ایسو سی ایشن کی مرکزی و صوبائی باڈی کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی اورصوبائی باڈی کامشترکہ اہم اجلاس کل13نومبر بروز جمعۃ المبارک جامعہ نعیمیہ میں ہوگاجس کی صدرات مرکزی صدر پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی کریں گے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی،علامہ یاسر علی نعیمی،مفتی مسعود الرحمن نعیمی،مفتی بلال فاروق نعیمی،قاری محمدامیر قادری،مولانا فدا حسین قادری،مفتی ذیشان علی صابری،قاری محمدصفدر علی نعیمی سمیت دیگر مرکزی عہدیدارا ن شرکت کریں گے۔نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں’’قومی امن سیمینار‘‘کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -