حکومت ملک اورقوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانے میں سنجیدہ نہیں ہے ،میاں ایوب
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عام الیکشن کی مہم کے دوران بجلی بحران اور دیگر مسائل کو لے کر مسلم لیگ(ن) نے جو بلندو بانگ دعوے کئے تھے وہ اڑھائی سال گزرجانے کے باوجودکہیں بھی پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے وقت گزرنے کے ساتھ یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک اورقوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانے میں سنجیدہ نہیں ہے پوراملک اندھیروں میں ڈوباہواہے اور حکومت کی سوئی سڑکوں اور میٹروبسوں پر اٹکی ہوئی ہے ملک میں سڑکوں اور میٹروبسوں سے زیادہ ضروری دوسرے مسائل ہیں جن کا فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اڑھائی سال گزر چکے ہیں مگر مسائل ویسے کے ویسے اپنامنہ کھولے کھڑے ہیں۔
انرجی بحران کے معاملے پر حکومت شروع دن سے اپنی تمام تر قوت اور توجہ لگا تی تو حالات پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوتے حکمرانوں کو سوائے اپنے مفادات کے اور کچھ نہیں سوجھتا موجودہ حکومت نے اہم قومی ایشوز کو نہ صرف یہ کہ حل نہیں کیا بلکہ مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت کے ذریعے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور عدم تحفظ کو مزید اُبھاراہے موجودہ حکومت اگرعوام کو درپیش مسائل حل نہیں کرسکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔