گھرکے باہرسے بچی اغوا،پولیس نے تلاش کی ذمہ داری والدین کوسونپ دی

گھرکے باہرسے بچی اغوا،پولیس نے تلاش کی ذمہ داری والدین کوسونپ دی

  

لاہور(کر ائم سیل)باغبانپورہ میں دو سالہ بچی کو موٹر سائیکل سوار اغواء کر کے لے گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرنے کی بجائے والدین کو اپنے طور پر تلاش کرنے کا مشورہ دے کر واپس بھیج دیا۔بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا کے رہائشی کی دو سالہ بیٹی جویریہ گھر سے کھیلنے کے لیئے باہر نکلی کافی دیر تک واپس نہ آئی تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کر دی جس کے بعد محلے دار ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو موٹر سائیکل سوار لے کر گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔ بچی کا والد حصول انصاف کے لئے تھانہ گیا مگر اہلکاروں نے اپنے طور پر تلاش کرنے کا مشن انہیں سونپ کر واپس بھیج دیا۔

مزید :

علاقائی -