باغبانپورہ ،ماں ،باپ اور بیوی کے قاتل نے زندگی کاخاتمہ کر لیا

باغبانپورہ ،ماں ،باپ اور بیوی کے قاتل نے زندگی کاخاتمہ کر لیا

  

لاہور( کر ائم سیل)گھریلو جھگڑوں سے تنگ باغبانپورہ کے رہائشی نے گو لی ما ر کر خودکشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق بجلی گھر باغبانپورہ کے رہائشی 45 سالہ محمدبشیر نے ایک سا ل قبل اپنے ما ں با پ اور بیو ی کو قتل کر دیا تھا جسے بعد ازاں ورثا نے معاف کردیا۔گذشتہ روز ا س نے پستول سے فائر کرتے ہوئے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ 45 سالہ محمدبشیر اہل خانہ کی جانب سے ما ں با پ اور بیو ی کو قتل کرنے کی پاداش میں دیئے جانے والے طعنوں سے تنگ تھا ۔ متو فی کے 3بچے اور 2بیٹیا ں ہیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -