سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مددلی جائے،ڈاکٹر حیدر اشرف

سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مددلی جائے،ڈاکٹر حیدر اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے جس طرح تمام ادارے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں اسی طرح لاہور پولیس نے بھی موجودہ دور میں بہترین کوشش کی ہے کہ پوری فورس کو آئی ٹی بیسڈ سلوشنز پر لایا جائے جس سے نہ صرف سائلین کو بروقت انصاف ملے گابلکہ تھانوں کی کارکردگی کو افسران براہ راست مانیٹربھی کر سکیں گے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھانوں میں موجو د افسران و اہلکاروں کے رویے بدل کر تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے جس کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے بیٹ افسران کے درمیان انڈرائیڈ فون تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔اس موقع پر دونوں ڈویژنز کے ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ بیٹ افسران کو انڈرائیڈ فون دینے کا مقصد بیٹ افسران کو روز مرہ کی دفتری معاملات میں آسانی پید ا کرنااور دفتری معاملات میں مدددینا ہے۔بیٹ افسران اس انڈائیڈ فون کے ذریعے نہ صرف روزانہ اپنی حاضری ،بیٹ میں موجود اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کی فہرست کو دیکھ سکتے ہیں بلکہ 15کی کالز پررسپانڈ اور سرچ آپریشن میں بھی مدد حاصل کرسکیں گے۔اہلکاروں کو جو کام تھانوں میں آکر بڑے بڑے رجسٹروں پر کرنا پڑتا تھا اور وقت کا ضیاع بھی ہوتا تھا اب وہ انڈرائیڈ فون کے ذریعے صر ف ایک کلک کر کے انٹری کر کے باآسانی سرانجام دے سکتے ہیں۔انڈرائیڈ فون کے ذریعے جو بیٹ افسر زیادہ اچھی کارکردگی دکھائے گا اس کو انعام بھی دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -