اٹلس ہنڈا کے تعاون سے دوموریہ پل چوک میں6ویں ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز

اٹلس ہنڈا کے تعاون سے دوموریہ پل چوک میں6ویں ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز

  

لاہور(وقائع نگارخصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیور ز کی حوصلہ شکنی اور انسدادی کارروائی کیلئے خصوصی مہم جاری ہے جس سے سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران3258 کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ427کم عمر ڈرائیورکے والدین سے آئندہ ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینے کی یقین دہانی کے تحریری بیانات لے کر انکے والدین کے حوالے کر دیا ۔ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے دوموریہ پل چوک میں6ویں ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز کردیا گیا۔گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے شہر بھر میں لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے کیمپ لگائے جارہے ہیں ۔سی ٹی او نے کہا کہ شہری بھی اپنے کمر عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روک کرسٹی ٹریفک پولیس کی معاونت کرتے ہوئے اپنا اخلاقی فریضہ نبھائیں۔ سی ٹی او نے دوموریہ پل چوک پر آگاہی کیمپ کا وزٹ کیا اس دوران اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع اوردیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں والدین کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث سڑکوں پر آنے والے کم عمر ڈرائیورز حادثات کی بڑی وجہ ہیں جن کی شعور بیداری کیلئے اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھرمیں ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے قانونی کارروائی میں کسی سفارش یا دباؤ قبول نہ کریں ،سیکٹر انچارجز اس مہم کے سلسلے میں کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں، غفلت وکوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ اہم شاہراؤں اور چوکوں پر بھرپور طریقے سے عوام کو ایجوکیٹ کرتے رہیں کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ بارے احتیاط کریں ۔ انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنائیں،چوکوں اور شاہرؤں پر لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔منیجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع نے کہا کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی بیداری اور حادثات کی روک تھام کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔سی ٹی او نے لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی کہ اس آگاہی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں اورکمسن بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں۔

مزید :

علاقائی -