گوجرانوالہ:ٹریفک حادثہ میں محنت کش جاں بحق،متعدد زخمی

گوجرانوالہ:ٹریفک حادثہ میں محنت کش جاں بحق،متعدد زخمی

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ٹریفک حادثات کے دوران محنت کش جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ پپلی والہ کے قریب تیز رفتار ویگن نے سائیکل سوار کو روند ڈالا جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے محنت کش کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں ظہور، بنیا مین، نیامت، شمعون، ابوبکر، فیصل، تیمور، سہیل، کاشف، سعید اور عاصم و غیرہ شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -