کامونکے:خاوند نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہی بیوی کو تشدد کے بعد اغواء کرلیا

کامونکے:خاوند نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہی بیوی کو تشدد کے بعد اغواء کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کامونکے(نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑے پر خاوند ا پنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کو تشددکرتے ہوئے نابالغ بچوں کو اغواکرکے فرار ،بتایاگیاہے کہ فیروزوالہ کی رہائشی خدیجہ بی بی کی شادی سات سال قبل موضع راجہ بھلہ کے راحیل شہزاد کے ساتھ ہوئی جس کے بعد ان کے درمیان جھگڑارہنے لگا اور تقریباً چار سال قبل اس نے اپنی بیوی کو تشددکانشانہ بناکر گھر سے نکال دیا تو وہ اپنے میکے میں رہنے لگی جبکہ اسی دوران ملزم راحیل شہزاد اپنے سسرال گیا اور اپنی بیوی کو مناکر اپنے گھر راجہ بھلہ لے آیا اور وہاں پر اپنے ساتھیوں علی حسن ،علی احمد ،لیاقت ہنجرا،زاہدہ نسرین ،نورین بی بی ،سلطان انصاری اور دیگر کے ہمراہ اپنی بیوی کو تشددکرتے ہوئے اس کے نابالغ بچوں کو اغواکرکے اپنی دوسری بیوی کے حوالے کرکے نامعلوم مقام پر فرارہوگئے ،صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

مزید :

علاقائی -