مانگا منڈی ،گیس فلنگ کی دکان میںآگ بھڑک اٹھی،2افرادزخمی

مانگا منڈی ،گیس فلنگ کی دکان میںآگ بھڑک اٹھی،2افرادزخمی

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی تالاب سرائے گاؤں میں ایل پی جی گیس فلنگ کرنے والی دکان میں آگ لگنے سے 2افراد شیدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں تالاب سرائے میں رانا محبوب نے گیس فلنگ کرنے کی دوکان بنا رکھی ہے۔گزشتہ شام اچانک دکان کے اندر آگ لگ گئی فوری طور پر رانا محبوب اور اس کے بھائی محمد عارف نے تمام سلنڈر دکان سے باہر نکال لیے مگر اندر پڑا ہو ا ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا جس میں آگ لگنے سے2افراد محمد عارف اور رانا محبوب کا بھائی جھلس کر شیدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی لایا گیا مگر ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ موقع پر افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تقریباً1گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -