ننکانہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں3 خواتین سمیت8 افراد شدید زخمی

ننکانہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں3 خواتین سمیت8 افراد شدید زخمی

  

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں پیڑے والی سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ راہگیر کے ساتھ ٹکراکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 70سالہ دوست میں، 18سالہ عالیہ بی بی ، 17سالہ آسیہ بی بی اور 45سالہ ارشد شدید زخمی ہوگئے۔ موضع ابیانوالہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر راہگیر کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ نثار احمد اور 68سالہ رحمت علی شدید زخمی ہوگئے ۔ ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع گاؤں برخودار سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55سالہ راہگیر خاتون ثریا بی بی شدید زخمی ہوگئی علاوہ ازیں چک بورالہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 24سالہ عرفان الحق شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -