پھول نگر ،نمکوفیکٹری میں آتشزدگی،2 افراد زخمی، لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

پھول نگر ،نمکوفیکٹری میں آتشزدگی،2 افراد زخمی، لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

  

لاہور(کر ائم سیل)شہر میں دو مختلف مقاما ت پر آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا نقصا ن جبکہ دو افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ پھوپال نگر میں نمکو بنانے والی فیکٹری میں گذشتہ روز بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں کا سامان جل گیا اور وہاں پر کام کرنیو الے دو افراد عاشق اور تجمل زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ ملت پارک میں ایک گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا گھر والوں نے پتہ چلنے پر فوری آگ کو بجھا دیا۔

مزید :

علاقائی -