گارمنٹس کے کار خانے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

گارمنٹس کے کار خانے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

  

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)مانانوالہ کے علاقہ میں محلہ دارنے گارمنٹس کے کا رخانے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور مشینیں چوری کر لیں ۔پولیس حافظ نعیم کی درخواست پرتفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق مانانوالہ کے علاقہ فصیل ٹاؤن کے رہائشی حافظ محمد نعیم نے شیلر روڈ پر گارمنٹس کا کارخانہ بنا رکھا تھا ۔گزشتہ روز جب وہ کارخانہ بند کر کے اپنے گھر آیا تومحلہ دار امجد بھٹی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر کارخانے کا تالا توڑا اور تقریبا 5لاکھ روپے کا کپڑااور مشینیں چوری کر لیا ۔حافظ نعیم نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس نے کافی عرصہ سے جہاں گارمنٹس کا کارخانہ بنا رکھا ہے لیکن آج تک کسی نے ایسی حرکت نہیں کی میری ڈی پی او سے اپیل ہے کہ مجھے میرا سامان مسروقہ واپس دلایا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -