حافظ آباد:نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

حافظ آباد:نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواحی گاؤں جوریاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا۔ اور بعد ازاں فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 20سلہ تنویر عباس ولد شیر محمدرات کے وقت اپنی حویلی میں سو رہا تھا ۔جہاں نامعلوم ملزمان نے آکر اچانک فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس تھانہ کسوکی نے نعش کو قبضہ میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچا دیا۔جبکہ دوسری جانب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید :

علاقائی -