گوجرانوالہ:گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون کا اقدام خودکشی
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گھریلو پریشانیوں سے دلبر داشتہ ہو کر زہر پھانکنے والی شادی شدہ خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق کوٹ خضری کی (ف) کئی روز سے گھریلو پریشانیوں کی چکی میں پس رہی تھی جس نے دکھوں بھری زندگی سے اکتا جانے پر زہریلی گو لیاں کھا لیں ، تاہم شادی شدہ خاتون کو اسکے ورثاء نے حالت غیر ہو جانے پر فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بیان کی جا رہی ہے ۔