فیصل آباد لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا گیا ،مزاحمت پر فائرنگ سے2 شہری زخمی

فیصل آباد لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا گیا ،مزاحمت پر فائرنگ سے2 شہری زخمی

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 46وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ بیس لاکھ روپے سے زائد نقدی‘ 25تولے سے زائد طلائی زیورات‘ 4کاریں‘ 15موٹر سائیکل‘ لاکھوں روپے مالیت کی 6درجن سے زائد ٹاور بیٹریاں‘ لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ دو درجن سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے مختلف وارداتوں میں مزاحمت کرنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی کر دیا جبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی اطلاع کے باوجود بروقت پولیس کے نہ پہنچنے پر درجنوں تاجروں نے احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ثاقب کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا . تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی چک میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے مظہر علی شکور کو زخمی کر دیا اس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ صدر جڑانوالہ کے نواحی چک 53گ. ب میں تحسین کی سینٹری شاپ سے تین نامعلوم ڈاکو60ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے جس کے بعد تحسین نے ریسکیو 15پر ڈکیتی کی اطلاع کر دی ایک گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود پولیس کے نہ پہنچنے پر تحسین کی قیادت میں درجنوں دکانداروں نے ٹریفک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور پولیس پر غفلت لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدیدنفرت انگیز نعرہ بازی بھی کی بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں عثمان سے چھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں عادل کے گھر سے پندرہ تولے طلائی زیورات‘ سات لاکھ روپے کی نقدی‘تین موبائل فون اور قیمتی سامان‘ اسی تھانہ کے علاقہ میں ندیم سے ایک لاکھ روپے کی نقدی‘تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں راشد کے گھر سے ایک لاکھ 35ہزار روپے اور دو موبائل فون‘تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں یاسر سے پچاس ہزار روپے‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں وقاص سے موٹر سائیکل‘تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں نوید سے پچیس ہزار اور موبائل فون‘ تھانہ مرید والا کے علاقہ میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے دس لاکھ روپے مالیت کی ٹاور بیٹریاں‘تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں عبدالواحد کے گھر سے نقدی‘تین تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ اسی تھانہ کے علاقہ میں افتخار کے گھر سے پانچ تولے طلائی زیورات‘ 35ہزار روپے اور قیمتی سامان‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں افتخار احمد سے موٹر سائیکل‘تھانہ مرید والا کے علاقہ میں گوہر سے نقدی اور تین موبائل فون‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ میں فرحان کے گھر سے بارہ ہزار روپے‘ پانچ تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں محمد انور کے دفتر سے ایک لاکھ روپے اور تین موبائل فون‘ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں بوٹا سے نقدی اور موبائل فون ‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ میں فرحان کے گھر سے 12ہزار روپے‘ پانچ تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں محمد انور کے دفتر سے ایک لاکھ روپے اور تین موبائل فون‘ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں بوٹا سے نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں شفاقت اوراس کی بیوی سے نقدی‘ تین تولے طلائی زیورات اور دو موبائل فون‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں وقاص سے موٹر سائیکل اور موبائل فون‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں عثمان کی موبائل شاپ سے 80ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین لیے۔

‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میں سیکورٹی گارڈ رشید کو باندھ کر نقدی‘ موبائل فون اور چوبیس ٹاور بیٹریاں‘ تھانہ مریدوالا کے علاقہ میں عبدالمجید سے نقدی اورموبائل فون‘تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں عیش سے نقدی اورموبائل فون‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سرور سے نقدی اورموبائل فون‘ تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں تنویر سے پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون‘تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں محمد شریف کے ڈیرہ سے چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دو بھینسیں‘ دوگائے‘ تین بچھڑے اور چھ بکریاں ڈالہ میں لوڈ کرنے کے دوران اور مزاحمت کرنے پر محمد شریف کو ریسیوں سے باندھ کر ڈیرہ سے دور لیجا کر کھیتوں میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ سے امانت علی کے ڈیرہ سے دو بھینسیں‘تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں فریاد کے ڈیرہ سے دو بھینسیں تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں اسد کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے چوبیس ٹاور بیٹریاں‘تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سے اعجاز احمد‘تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے فتح محمد‘ زبیر‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ سے سلیم کی کاریں‘تھانہ سول لائن کے علاقہ سے محمد شہزاد‘ عکاش‘ سلمان‘ تھانہ ریل بازار کے علاقہ سے نذیر احمد ‘تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے مختار‘تھانہ گلبرگ کے علاقہ سے شہزاد‘ تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے عاصم‘تھانہ رضا آباد کے علاقہ سے محمد یوسف‘محسن‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ سے عرفان اور تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سے حسن سلیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

فیصل آباد/وارداتیں

مزید :

علاقائی -