ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے ...

  

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وزیورات سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق تھا نہ گلبر گ کے علا قہ لبر ٹی ما ر کیٹ میں عا قل خا ن سے 2ڈاکو ؤ ں نے ایک لا کھ پچا س ہز ار روپے کی نقد ی ، ما ڈل ٹاؤن سی بلاک میں دوڈاکوؤں نے نو یدکے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 90ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لی، سا ند ہ میں خر م گھمن اور اسکی فیملی سے 5لاکھ کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ،شیر ا کوٹ میں احسن سے ایک لاکھ،ستوکتلہ میں گلز ار علی سے ایک لاکھ30ہز ار،نواب ٹاؤن میں مہر واحد سے40ہزار،اچھر ہ میں فیاض غو ری سے 70ہزاراور شاہدرہ ٹا ؤ ن میں محمود سے 13ہزارکی نقدی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ لیاقت آباد سے غلام احمد،چوہنگ میں شین اور نواب ٹاؤن میں جواد سے نقدی اور مو ٹرسائیکلیں چھین لی گئیں ۔مزیدبرآں لیاقت آباد میں ظفر کی گاڑیاں اور نیو انارکلی سے مزمل،شفیق آباد میں رضا ،وحدت کالونی میں اظہر، شادباغ میں شفیق،گلشن اقبال میں ظفر،نواب ٹاؤن میں ندیم،ٹاؤن شپ میں اسامہ، ساندہ میں وقار اور اقبال ٹاؤن میں اویس کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -