پنجاب ،24گھنٹوں میں 570ٹریفک حادثات،455شدیدزخمی

پنجاب ،24گھنٹوں میں 570ٹریفک حادثات،455شدیدزخمی

  

لا ہور (کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پر24گھنٹوں میں570ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں455شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ196افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 248 ڈرائیور،11کم عمرڈرائیور،322مسافراور88پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ104ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت102 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 51حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 39 حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل658متاثرین میں 535مرد اور123خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں94افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور417فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 147زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں458موٹر سائیکلز،76آٹو رکشے،59موٹر کاریں،38مسافربسیں،16ٹرک اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -