الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کسان پیکیج کیلئے فنڈز جاری کرنے پرسیکریٹری خزانہ کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کسان پیکیج کیلئے فنڈز جاری کرنے پرسیکریٹری خزانہ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کسان پیکیج کیلئے فنڈز جاری کرنے پرسیکریٹری خزانہ وقار مسعود کو طلب کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان نے کہاہے کہ انتخابی شیڈول کے بعد فنڈزکا اجراء ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے وزیراعظم کسان پیکیج کیس کی سماعت کی، سیکرٹری نیشنل فورڈ سیکورٹی سیرت اصغر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات صبا محسن رضا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد ریاض کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد فنڈز کا جاری کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔اٹارنی جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ کسان پیکیج بجٹ کا حصہ تھا ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے کیونکہ جب بجٹ کا اعلان ہوا تب الیکشن شیڈول جاری نہیں ہوا تھا۔الیکشن کمیشن نے کسان پیکیج پر سماعت 17نومبر تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -