’’ تینوں رب دیاں رکھاں‘‘شہبازشریف کو کاشتکاروں کی دعائیں

’’ تینوں رب دیاں رکھاں‘‘شہبازشریف کو کاشتکاروں کی دعائیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح ہال ،ساہیوال میں وزیراعظم کے کسان پیکیج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے سے قبل ادائیگی مرکز میں کاشتکاروں کو چیک دینے کے تمام عمل کا خود جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ نے ادائیگی کاؤنٹرز پر موجود عملے سے ہاتھ ملایا اور ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں سوالات پوچھے۔وزیراعلیٰ نے عملے کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو مالی امداد کی ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی دقت پیش نہیں آنی چاہیے اور تمام ضروری امورجلد نبٹائے جائیں اورانہیں ہر طرح کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کے دوران چھوٹے کاشتکاروں کو گلے بھی لگایا اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔کاشتکاروں نے اربوں روپے کے کسان پیکیج کو کسان دوستی کا انقلابی پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں بھائیوں کو چھوٹے کسان کی تکلیف کا احساس ہے اورآپ نے یہ پیکیج دے کر ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ’’تساں ساڈا مان رکھیا اے، تے اسی تہاڈے واستے چھولیاں چک کے دعاواں کردے آں‘‘ایک کاشتکار نے وزیراعلیٰ کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ’’ تینوں رب دیاں رکھاں‘‘۔

دعائیں

مزید :

صفحہ اول -