نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا جائے، ڈیوڈ کیمرون کو 30برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا خط

نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا جائے، ڈیوڈ ...

  

لندن(خصوصی رپورٹ)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو30ارکان پارلیمنٹ نے نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ان سے کشمیرکامعاملہ اٹھانے کے لئے خط لکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 30برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ نریندرمودی کے دورہ برطانیہ میں کشمیرکامعاملہ اٹھایاجائے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سرکاری دورے پرآج لندن پہنچیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نریندر مودی کی لندن آمد کے موقع پر احتجاج کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -