نائیجیریا کے سابق گورنر سکوٹوسٹیٹ کی وفد کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت سے ملاقات

نائیجیریا کے سابق گورنر سکوٹوسٹیٹ کی وفد کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاکٹر علیو ومیکو سینیٹر و سابقہ گورنر سکوٹو سٹیٹ آف نائیجیریا کی قیادت میں گیارہ رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے اراکین عبداﷲ محمد ومیکو، الحاجی انووا عبدالقادر، قائم مقائم ہائی کمشنر اے اویوڈل ، سابقہ ہائی کمشنر داؤدا ڈینلادی ، مس آمینہ عیودل کؤہر، ٹکر یحیٰی میگاری ، محمد ادریس گوبیر،آمینو دلہا تو، جبریل اُوڈو اورعمر ولی نیحسین سردار،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ)پنجاب سے لاہور میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں محمد اختر ،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ایڈمن)پنجاب کے علاوہ ڈاکٹر محمد انجم علی ،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈاپٹیو ریسرچ)پنجاب اور ڈاکٹر قربان علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (فیلڈ )پنجاب بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں نائیجیرین وفد کے ارکان کو پنجاب میں زراعت کے فروغ بارے بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور نائیجیریا کے مابین زرعی شعبہ کی ترقی کے مشترکہ منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نائجیرین وفد اپنے دورہ کے دوران پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمیت لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔