علامہ سّید کرامت علی نجفی کی نماز جنازہ آج ادا کیجائیگی

علامہ سّید کرامت علی نجفی کی نماز جنازہ آج ادا کیجائیگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق چئیرمین وفاق المدارس شیعہ پاکستان و سرپرستِ اعلیٰ جامعہ مصطفی لاہور ،علامہ سّید کرامت علی نجفی لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم ملت جعفریہ کے معتبر عالم دین اور شہید قائد علامہ عارف حُسین الحُسینی کے قریبی دوست تھے، مرحوم کی علمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ، مرحوم کے ہزاروں شاگرد پاکستان اور بیرونِ ملک دین کی خدمت میں مصروفَ عمل ہیں۔علامہ سّید کرامت علی نجفی کی نمازجنازہ 12 نومبر کو 3 بجے سہہ پہر جامعہ مصطفی پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -