ایل ڈی اے پلازہ انشورنس کیس ، کمپنی پردائردعوی کی سماعت 28نومبر تک ملتوی

ایل ڈی اے پلازہ انشورنس کیس ، کمپنی پردائردعوی کی سماعت 28نومبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)منیر احمدخان پرمشتمل انشورنس ٹربیونل نے ایل ڈی اے پلازہ ایجرٹن روڈکی بلڈنگ کی انشورنس کی رقم نہ دینے پر نیشنل انشورنس کمپنی ایجرٹن روڈکے خلاف دائردعوی کی سماعت 28نومبر تک ملتوی کردی۔سیشن جج منیر احمدخان پر مشتمل یک رکنی ٹربیونل کی عدالت میں سیکرٹری ایل ڈی اے پلازہ کی طرف سے آگ سے متاثرہ بلڈنگ کی انشورنس کی رقم نہ دینے پرنیشنل انشورنس کمپنی ایجرٹن روڈکے خلاف دعویٰ زیرسماعت ہے۔ایل ڈی اے پلازہ کے سیکرٹری نے ایک ارب 42کروڑسے زائدرقم کے حصول کے لئے دعوی دائرکررکھاہے۔عدالت میں یہ کیس 2013ء سے زیرسماعت ہے لیکن تاحال دونوں طرف سے متفرق درخواستوں کی وجہ سے کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔عدالت میں نیشنل انشورنس کمپنی کی طرف سے دوران سماعت ایک درخواست دائرکی گئی کہ ایل ڈی اے کادعویٰ نہیں بنتااس کوخارج کیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -