نیشنل فرٹیلائزرفراڈکیس ، 9ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا گیا

نیشنل فرٹیلائزرفراڈکیس ، 9ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عبدالستارنے نیشنل فرٹیلائزرفراڈکیس میں ملوث 9ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوا دیا۔دوسری جانب پنجاب بینک فراڈ کیس کی سماعت آج 12نومبر تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے نیشنل فرٹیلائزرفراڈکیس میں ملوث9ملزمان عبدالمنان، توفیق احمد،منیب احمد، فیضان رسول،شعیب طور،صلاح الدین، ظہیرافضل،سیداعجازاورسلمان خان کوریمانڈختم ہونے پر پیش کیا، عدالت کوبتایاگیاکہ ملزمان سے پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیاجائے۔عدالت نے ریکارڈکی پڑتال کے بعدملزمان کوجیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔دوسری جانب عدالت نے پنجاب بنک فراڈکیس میں ملوث ہمیش خان سمیت 12ملزمان کے کیس کی سماعت آج12نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت میں ملزم ہارون عزیز کی بری کرنے کی درخواست پروکلاکی بحث جاری ہے،عدالت میں ہارون عزیزکی درخواست پربحث مکمل ہونے پرہمیش خان کی بری کرنے کی درخواست پروکلابحث کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -