ڈائریکٹر ایف آئی اے سے ننکانہ اور شیخوپورہ کے کیسوں کی تفصیلات طلب

ڈائریکٹر ایف آئی اے سے ننکانہ اور شیخوپورہ کے کیسوں کی تفصیلات طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہورنمبر تین رانا محمد سلیم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے ننکانہ اور شیخوپورہ کے کیسوں کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔سپیشل جج سنٹرل رانا محمد سلیم نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرڈاکٹر عثمان کو طلب کیاتھا لیکن ان کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد ذوالفقار احمد پیش ہوئے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ننکانہ اورشیخوپورہ میں ایک سال میں درج ہونے والے مقدمات،عدالت میں پیش کئے گئے چالان اورانکوائریوں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا اوراس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایف آئی اے کودوہفتے کی مہلت د ی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی طرف سے عدالت میں ڈائریکٹر لیگل مقررنہ کرنے کا بھی نوٹس لیا۔

اور حکم دیا کہ عدالت میں کیسوں کی پیروی کے لئے لیگل ایڈوائزر مقرر کیا جائے تاکہ عدالت کی راہنمائی ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -