ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی،آئندہ تاریخ پر گواہ طلب

ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی،آئندہ تاریخ پر گواہ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے ماڈل عبیرہ قتل کیس میں ملوث طوبی۔ حکیم ذیشان اور فاروق کے کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ تینوں ملزمان پرفرد جرم کے بعد عدالت نے گزشتہ روز گواہوں کو طلب کررکھاتھا لیکن گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی ملتوی کردی گئی ،عدالت نے پراسکیوشن کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پرگواہ پیش کئے جائیں۔عدالت میں تھانہ شیرا کورٹ پولیس نے طوبی، ذیشان اور فاروق کے خلاف ماڈل عبیرہ کو قتل کرنے اور بعد میں اس کی نعش کو چھپانے کی خاطر بیگ میں ڈال کر بس کے اڈے پر چھوڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے چالان پیش کررکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -