قصور ویڈیوسکینڈل کیس ، پرویز سمیت 12ملزمان کے کیس کی سماعت آج تک ملتوی

قصور ویڈیوسکینڈل کیس ، پرویز سمیت 12ملزمان کے کیس کی سماعت آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیوسکینڈل کیس میں ملوث پرویز سمیت 12ملزمان کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت نے جوزف کالونی میں املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس میں ملوث 101ملزمان کے کیس کی سماعت آج 12نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیاہے، ملزمان کے خلاف تھانہ بادامی باغ پولیس نے چالان پیش کررکھا ہے۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بلدیاتی انتخابات کے دوران شیخوپورہ میں ہنگامہ آرائی کرنے کے دو الگ الگ کیسوں میں ملوث بیالیس ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر شیخوپورہ پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔42ملزمان نے عدالت میں اپنی درخواست ضمانتیں دائر کی تھی ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -