چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہاؤس رینٹ سبسڈی کیلئے کمیٹی تشکیل

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہاؤس رینٹ سبسڈی کیلئے کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر (متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے بورڈکے افسران و ملازمین کی ہاؤس رینٹ سبسڈی کی فائلوں کی چھان بین اورافسران و ملازمین کی جانب سے ہاؤس رینٹ سبسڈی کے حصول کیلئے مالک مکان کی جانب سے پیش کردہ بیان حلفی کی تصدیق کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری (سروسز)محمد بوٹا کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر نمبری 9650 کے مطابق کمیٹی شیخ محمد جاوید ڈپٹی سیکرٹری( لینڈ) اور انعام الرحمن اکاؤنٹ آفیسر( آڈٹ)پر مشتمل ہو گی۔


کمیٹی جلد از جلد اپنی تصدیقی کاروائی مکمل کر کے اسکی مکمل رپورٹ چیئرمین بورڈکو پیش کرے گی۔