6 ہزار سکولوں اور کالجوں میں ڈیجیٹل لائبریری کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ،رانا مشہود

6 ہزار سکولوں اور کالجوں میں ڈیجیٹل لائبریری کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 6 ہزار سکولوں اور کالجوں میں موجود کمپیوٹر لیبارٹریوں میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام عمل میں لانے کے لئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایشیا میں لائبریری کی تعلیم کے سو سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، چیئرپرسن شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹرسینڈہ ارڈلیز، فیکلٹی ممبران اور طلبا ء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام سے گرد و نواح کی عوام بھی کالجوں حکومت ’’ای لرن پنجاب ‘‘پروگرام شروع کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم ہم نے لائبریریوں پر توجہ نہیں دی جبکہ اب نالج بیسڈ اکانومی کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی علاقہ ایسا نہیں ہو گا جہاں لائبریری نہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے حکومت پرائمری سے لیکر ہائر ایجوکیشن، وکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن ایجوکیشن سمیت تمام شعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ چند سالوں میں بہت بہتری آئی ہے ۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ انٹرنیٹ کی ایجاد سے معلومات تک رسائی بہت آسان ہو گئی ہے اور لائبریری و انفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون نے بہت اہمیت اختیار کر لی ہے ۔ افتتاحی سیشن کی کی نوٹ سپیکر ڈاکٹرسینڈہ ارڈلیز نے اپنے لیکچر میں کہا کہ معلومات کے حصول کے منظر نامے میں بہت تبدیلیاں آچکی ہیں۔ ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ کانفرنس میں 14 ممالک سے 500 افراد شرکت کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -