چینی وفد کی گوادر آمد، 650 ایکڑ زمین حوالے کردی گئی

چینی وفد کی گوادر آمد، 650 ایکڑ زمین حوالے کردی گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے جہازرانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل کی موجودگی میں چینی وفد WANG XIATAO کی سربراہی میں گوادر پہنچا ۔ اس موقع پر 650 ایکڑ اراضی چین کے حوالے کرنے کے لئے MoU سائن کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے جہازرانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل نے موقع کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ 650 ایکڑ اراضی جو چین کے حوالے کی جائے گی اس پر مستقبل قریب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے گوادر 3 سال کے قلیل عرصے میں سمارٹ پورٹ سٹی بن جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے بیروزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔انہوں نے MoU SIGNING کو ایک نئے سفر کے آغاز سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کی اس پر رونق تقریب سے پاک چین دوستی کا ایک نیا سفر کا آغاز ہو رہا ہے جس سے دونوں ممالک مستفیذ ہوں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -