کراچی،نادرا کے دفتر سے شناختی کارڈ اور کیمرے چوری
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب نصیر آباد کی نادرا برانچ سے نامعلوم افراد متعدد شناختی کارڈ اور کیمرے ساتھ لے گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کے کسی پہر نادرا دفتر میں چوری کی واردات کی اور درجنوں شناختی کارڈز اپنے ہمرا لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور نادرا دفتر میں چوری کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے شناختی کارڈ غیر قانونی کاموں میں بھی استعمال ہوسکتے ہیں ۔