کراچی ،مسافرگاڑیوں میں لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی ،مسافرگاڑیوں میں لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار

  

کراچی ( کرائم رپورٹر ) پاک کالونی پولیس نے جہان آباد میں چھاپہ مار کر مسافر گاڑیوں میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پاک کالونی عرفان آفریدی نے ایک اطلاع پر صبح سویرے جہان آباد پولیس چوکی کے قریب چھاپہ مار کر ملزمان جبار اوید اور تبریز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -