رکشہ ٹیکسی میں میٹرز کی تنصیب حکومت سے جواب طلب

رکشہ ٹیکسی میں میٹرز کی تنصیب حکومت سے جواب طلب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے رکشہ ٹیکسی میں میٹر تنصیب کرنے سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیاہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں رانا فیض الحسن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ شہر میں 90 فیصد سے زائد رکشہ ٹیکسی میں میٹر نصب نہیں ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں ا ور شہریوں سے لوٹ مار جاری ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -