کراچی ،سرسید میڈیکل کالج میں عالمی یوم ذیابیطس پر آگاہی سیمینار

کراچی ،سرسید میڈیکل کالج میں عالمی یوم ذیابیطس پر آگاہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم ذیابیطیس پاکستان سیمت پوری دنیا میں ہر سال 14نومبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام میں ذیابیطیس کے حوالے میں بیداری پیداکرنا ہے۔ عالمی یوم ذیابیطیس ان تمام لوگوں کو مدعو کرتاہے جو کہ ذیابیطیس کی روک تھام کیلئے زمہ دار ہیں۔ صحت مندانہ طرز عمل اور عادات ذیابیطس اور منسلکہ دیگر بیماریوں سے بچاؤ کا بہترین حل ہے، احتیاطی تدابیر صحت مند زندگی گزارنے کیلئے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔ حکومت ملک میں ذیابطیس اور اس سے منسلک پیچیدگیوں پر قابوپانے کیلئے حکمت عملی اور مصبوط پالیسیوں پر عمل کو یقینی بنائے، اس کے علاوہ ذیابطیس کی روک تھام کیلئے قومی اور مقامی اقدامات کو ترجی دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر صمد شیرہ، پروفیسر زمان شیخ، پروفیسر عبدالباسط ، ڈاکٹر سعید مہر اور دیگر نے سر سید میڈیکل کالج میں یوم ذیابیطس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے طبی آگاہی سیمینار میں کیا۔ یہ سیمینارسر سید میڈیکل کالج نے سرسید انسٹی ٹیوٹ آف ڈائی بیٹیز اینڈ انڈوکرینالوجی نے باہمی اشتراک سے کیا اور پروگرام کی سربراہی پروفیسر زمان شیخ نے کی۔مہمانِ خصوصی پروفیسر صمد شیرہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرع میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس خطرناک شرع کو نہ صرف کنٹرول کرنا ہے بلکہ اس بیماری کے خاتمے کیلئے جدید ترین سہولیات بھی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہ ذیابطیس اور اس منسلک پیچیدگیوں کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سرسید انسٹیٹیوٹ آف ذیابطیس اور اینڈوکرائنولوجی کے پروفیسر زمان شیخ نے متوازن غذاء کے انتخاب کرکے ذیابطیس اور اس منسلک پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔