اینٹی کرپشن کاولیکا اسپتال پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

اینٹی کرپشن کاولیکا اسپتال پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ولیکا کلثوم بائی اسپتال پر چھاپہ مارکر وہاں موجود ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی وہاں موجود ملازمین میں کھلبلی مچ گئی اور سب نے وہاں سے جانے کی کوشش کی ۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے وہاں موجود ڈاکٹروں اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی اور اسپتال میں موجود 3سال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔اینٹی کرپشن کو اسپتال کے فنڈز میں خوردبرد اور جعلی بھرتیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں ۔